اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نادرا کومشکوک شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار،قائمہ کمیٹی سینٹ نے بل منظور کرلیا،بل کا مسودہ حتمی منظوری کےلئے سینٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا، ترمیمی بل کے تحت نادرا کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرسکے گا۔
وزارت داخلہ نے کہا شناختی کارڈ حساس و نیشنل سکیورٹی دستاویز ،غلط استعمال سکیورٹی و معیشت کےلئے خطرہ ہے،قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کےلئے بہانے بناتے ہیں،ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔
نادرا کومشکوک شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار،قائمہ کمیٹی سینٹ میں بل منظور


















