لاہور(شوبز رپورٹر)معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین زندہ،وفات کی خبریں جھوٹی نکلیں۔
عابدہ پروین کی بیٹی نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا والدہ بالکل خیریت سے اور صحت مند ،انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں،لاہور کے علاقے دلگران چوک میں انتقال کرنے والی خاتون کا نام بھی عابدہ پروین تھا جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی،غلط اطلاعات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
گلوکارہ کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی صرف مستند ،قابل اعتماد ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔
معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین زندہ،وفات کی خبریں جھوٹی نکلیں



















