اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئیں،سفارتخانوں کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آگاہ کر دیا گیا پاسپورٹ کی تمام سروسز اگلے اعلان تک بند رہیں گی۔
حکام کے مطابق پاسپورٹ ہیڈ آفس اسلام آباد میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم متاثر ہوا، نتیجے میں عالمی سطح پر سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز معطل کرنا پڑیں۔
دوسری جانب پاسپورٹ سروسز کی بندش سے تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور سسٹم بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی معطل



















