ڈیزل کی قیمت کے فارمولے میں تبدیلی دباو کا نتیجہ نہیں،علی پرویز ملک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے ڈیزل قیمت کے فارمولے میں تبدیلی کسی دباو کا نتیجہ نہیں، پٹرولیم ڈویژن اور ریفائنریز کے درمیان رضاکارانہ معاہدہ طے پایا،ریسرچ ٹیم سے مشاورت کے بعد عبوری فارمولا تیار کیا گیا، ریفائنریز کو اپ گریڈ اور مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف بڑھنا ہے، ریفائنریز کو عالمی سطح کے مطابق منصفانہ قیمت دینا ضروری ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا قیمت کی ادائیگی سے مقامی ریفائنریز کو بھارتی ریفائنریز کے برابر لایا جا سکتا، مقصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداوار بڑھانا ہے،زیادہ مسابقت سے صارفین کے مفادات کا تحفظ ممکن ہے، پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے پالیسی تسلسل ضروری ہے، تنگ دل سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد میں فیصلے کریں۔