لاہور: (شوبز رپورٹر) معروف ادیب، کالم نگار، شاعر اور ڈراما نگار ریاض ملک کی آٹھویں کتاب شائع ہوگئی۔
224 صفحات کی کتاب نگارشات پبلشرز نے شائع کی ،ناشر آصف جاوید ہیں، اپنے وقت کے سپر سٹار کی تصاویر سے سرورق کو مزین کیا گیا ۔
ریاض ملک کی کتاب ”فلمی دنیا کے رنگ“میں اداکاروں، نغمہ نگاروں، موسیقاروں، اور گلوکارں کی تصاویر کو ہر آرٹیکل کی زینت بنایا گیا جو کتاب کی خوب صورتی میں اضافہ کرتا ہے ،کتاب کی تقریظ نامور ہدایت کاروں نے لکھی ہے جن میں سب سے زیادہ فلموں کی ہدایت دینے کا اعزاز رکھنے والے اور فلم ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہدایت کار مسعود بٹ اور جنرل سیکرٹری نسیم حیدر شاہ شامل ہیں۔
ریاض ملک کی آٹھویں کتاب ” فلمی دنیا کے رنگ“ شائع



















