اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دےکر اپنی طاقت ثابت کردی، قوم اپنی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی،بھارت کے بے بنیاد الزامات و من گھڑت بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں مل سکی اور کاکول میں وزیراعظم کا خطاب تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ایک سال قبل کاکول میں پہلگام واقعہ پر پاکستان کا واضح و دوٹوک موقف سفارتی محاذ پر اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے، بی ایل اے،ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروپوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،پاکستان دہشتگردی کےخلاف مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا اور جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہا ہے ،افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور معرکہ حق میں دشمن کو موثر جواب دےکر اپنی طاقت کا لوہا منوایا ،پوری قوم دفاع وطن کےلئے افواج کےساتھ کھڑی ہے،پاکستان کا سچ عالمی سطح پر روشن حقیقت کے طور پر سامنے آیا ۔
دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،عطا تارڑ


















