اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی نے دفاعی بجٹ اوروزارتوں ،ڈویژنوں کے مطالبات زر منظور کرلیے۔
مسلح افواج 298 ،شعبہ دفاع کے ترقیاتی اخراجات کےلئے 109 ارب سے زائد کے مطالبات زر پیش کیے گئے، اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی۔
دفاع ،دفاعی پیداوار کےلئے مجموعی طور پر 30 کھرب 69 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ کے 7مطالبات زر ،مواصلات 125 ارب 72 کروڑ 36 لاکھ ، تعلیم 192 ارب 70 کروڑ سے زائد اور آبی وسائل کےلئے 107 ارب 32 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی،قومی اسمبلی، سینٹ سمیت 29 وزارتوں، ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب سے زائد کے 89 مطالبات زر بھی منظور کیے گئے۔
قومی اسمبلی ، دفاعی بجٹ اوروزارتوں ،ڈویژنوں کے مطالبات زر منظور



















