پشاور:(بیورورپورٹ)ہنگو میں دراندازی ناکام،جھڑپیں،6شہری شہید،سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
شدید جھڑپوں کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر بھی گرے ،6 شہری شہید ،13 زخمی ہوگئے ،دہشتگرد متعدد لاشیں لےکر فرار ہوگئے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے ہنگو پولیس و سی ٹی ڈی ،سکیورٹی فورسز کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا مشترکہ کامیاب کارروائیوں سے فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی ضلع ہنگو میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
مقامی لوگوں کے مطابق دہشتگردوں کو زبردست نقصان پہنچا اور ہلاک ساتھیوں کی لاشیں و زخمیوں کو اٹھاکر بھاگ نکلے،کامیاب آپریشن کے نتیجے میں عوامی پراپرٹی، سکولوں اور پہاڑی علاقے کو کلیئر کرالیا گیا۔
ہنگو میں دراندازی ناکام،جھڑپیں،6شہری شہید،متعدد دہشتگرد جہنم واصل



















