ملکی سالمیت پر سمجھوتہ قبول نہیں،ہرجارحیت کاجواب پوری قوت سے دیا جائےگا:اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے ہر جارحیت کابھرپور جواب دینگے،قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں،معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج نے دشمن کوفیصلہ کن جواب دیا، پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کونشانہ بنایا، فعال سفارتکاری سے دنیا میں پاکستان کا بھرپورمو¿قف پیش کیا، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیرسمیت بنیادی تنازعات کے حل کے بغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں،نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان اپنی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، ہرجارحیت کاجواب پوری قوت سے دیا جائےگا، پاکستان معیشت،تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں بھی مضبوط ہوگا، پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے بھرپورکرداراداکررہا ہے۔