وفاق پرامتیازی سلوک کاالزام،خیبر پختونخوا حکومت کی قلم چھوڑ ہڑتال


پشاور:(بیورورپورٹ)وفاق پرامتیازی سلوک کاالزام،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرکاری دفاتر میں صرف ایمرجنسی کام کیے گئے،وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی و گیس میں صوبے کےساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،عمران ،بشریٰ کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت تک نہیں، بانی چیئرمین کو اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔