دیر بالا:(مشر ق نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کرپشن ،مافیا کلچر مسائل کی جڑ ، غریب انصاف کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا25 کروڑ عوام پر چند لوگوں کی اجارہ داری ،خاندان مختلف ناموں، مختلف جماعتوں اور مختلف نعروں کےساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں، آئی پی پیز، گیس، چینی ،آٹا مافیا نے پاکستان کا گھیراﺅ کر رکھا ہے،حکمران ناجائز طریقے سے 160 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہے ہیں،موٹر سائیکل چلانے والے سال میں 550 ارب ،تنخواہ دار طبقہ سالانہ 650 ارب ٹیکس دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہابڑے کسان ، جاگیر دار ٹیکس معاف کرانے کےساتھ ایک دوسرے کا تحفظ کرتے ہیں، غریب حصول انصاف کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے۔
مافیا کلچر مسائل کی جڑ ، غریب انصاف کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے،نعیم الرحمن



















