راولپنڈی (بیورورپورٹ) معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ” ہم ہیں بنیان مرصوص “کا ٹیزر،عزم وفا کے پیکر سے سرشار جوانوں کے نام شاندار”وطن کی خاطر“ نغمہ ریلیز کردیا گیا ، ”ہم ہیں بنیان مرصوص“ کے عنوان سے شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیاجس میں قوم اور افواج پاکستان کے مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے،معرکہ حق تاریخی مرحلہ ہے جب پاکستان کے غیور عوام اپنی افواج کےساتھ بنیان مرصوص کی طرح شانہ بشانہ کھڑے رہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اس موقع پر یہ امر بھی اجاگر کیا گیا پاکستانی قوم نے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کا موثر جواب دیا اور صرف مستند قومی بیانیے پر اعتماد کیا،کامیابی کے پہلے سال پر جاری کیے گئے ٹیزر میں اس بات پر زور دیا گیا جب قوم اور فوج ایک ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، ایک سال قبل افواج پاکستان کے جوانوں نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا اور نئی تاریخ رقم کی،سال گزرنے کے باوجود معرکہ حق کی کامیابی اور دشمن کی شکست آج بھی یادگار ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی،22 اپریل سے 10 مئی 2025 کے دوران لڑی گئی جنگ کے دوران پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی تھی،عزم وفا کے پیکر سے سرشار جوانوں کے نام شاندار نغمے ”وطن کی خاطر“ میںعوام کے جذبات سے معرکہ حق کے شیر دل ہیروز کی جرات، بہادری اور دشمن پر طاری ہیبت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، نغمے کے سحر انگیز بول پاکستان کی ناقابل تسخیر عسکری قوت اور افواج پاکستان کے جذبہ ایمانی کا دلکش امتزاج پیش کرتے ہیں،”وطن کی خاطر جئیں مریں گے“ جیسے ولولہ انگیز الفاظ پاک فوج کے بہادر اور جری سپاہیوں کے لازوال جوش وجذبہ کو اجاگر کرتے ہیں، نغمے کی ہر دھن میں غازیوں کی للکار سنائی دیتی ہے جن کے فولادی قدموں کی گونج سے دشمن کے ایوان لرز اٹھتے ہیں،مزید برآں یہ روح پرور ملی نغمہ واضح پیغام اور للکار ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ، ہر لمحہ دشمن کو کاری ضرب لگانے کےلئے تیار ہے۔
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ” ہم ہیں بنیان مرصوص “کا ٹیزر،”وطن کی خاطر“ نغمہ ریلیز


















