لاہور (شوبز رپورٹر) پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونے والے ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ میں اپنے لباس اور گفتگو پر خاص توجہ دیتی ہوں، فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زبان، کردار اور رویے پر خاص توجہ دیں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔
انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ فروغ دیا جاتا ہے جبکہ مثبت کام کم دکھائے جاتے ہیں۔ ریما خان نے کہا کہ اللہ کی جنت سب چاہتے ہیں لیکن مرنا کوئی نہیں چاہتا، اگر واقعی جنت میں جانا چاہتے ہیں تو مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
ریما خان نے کہا کہ وہ اللہ کی بے شمار نعمتوں پر شکر گزار ہیں اور انکے نزدیک اصل کامیابی انسان کا عاجز اور شکر گزار رہنا ہے۔ مختصر سی زندگی ہے جس میں ہم سب کے پاس بہت کم بہت وقت ہے۔
بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا: ریما خان


















