پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا2ارب ڈالر قرض واپس کردیا

اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا2ارب ڈالر قرض واپس کردیا، 23 اپریل کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق رقم سیف ڈیپازٹ کے طور پر پاکستان کے اکاونٹ میں تھی، یو اے ای کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر فرق نہیں پڑےگا،بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔