امارات کو رقم کی واپسی پر سعودی عرب ،قطر پاکستان کو 5ارب ڈالر دینگے،ترک میڈیا


انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے امارات کو رقم کی واپسی پر سعودی عرب ،قطر پاکستان کو 5ارب ڈالر دیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے بیرونی دباو و اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو اپنی مالی مدد کا یقین دلایا، ملاقات میں پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست کی گئی،موجودہ نقد ڈیپازٹس میں اضافہ اور تیل سہولت کی مدت میں توسیع شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہم ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام نے بھی شرکت کی، ملاقات کا محور اقتصادی تعاون ،سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں علاقائی صورتحال رہی،ترک میڈیا نے کہاسعودی عرب ،قطر نے پاکستان کو 5ارب ڈالر کی مالی معاونت کی یقین دہانی کرادی،پاکستان کو کمزور زر مبادلہ ذخائر پر دباو اور بیرونی ادائیگیاں کرنے میں مدد ملے گی۔