اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی نائب صدر کے خصوصی طیارے کی آمد میں غیر معمولی تاخیر ،طیارہ مقررہ وقت سے تقریباً ساڑھے 3گھنٹے بعد اسلام آباد پہنچا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی وفد کو صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم پرواز تاخیر کا شکار رہی ،طیارے نے 10 بجکر 33 منٹ پر نورخان ائیربیس پر لینڈ کیا،امریکی فضائیہ کا سی 32 اے طیارہ تقریباً 14 گھنٹے 20 منٹ کا سفر طے کر کے میری لینڈ سے اسلام آباد پہنچا،طیارے نے پیرس میں لگ بھگ اڑھائی گھنٹے قیام کیا، طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 47 منٹ پر روانہ ہوا تھا،طیارے نے روایتی راستہ اختیار نہیں کیا بلکہ مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے جارجیا، آذربائیجان، ترکمانستان اور سمرقند کے راستے تاجکستان تک سفر کیا۔
ذرائع کے مطابق طیارے نے افغانستان کی فضائی حدود سے گریز کیا ، چترال کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوااور فضائی حدود میں پرتپاک استقبال کیا گیا،اسلام آباد کے سفر کےلئے طیارے کا کال سائن ”SAM095“ رکھا گیا جو خصوصی سرکاری فضائی مشن کی نشاندہی کرتا ہے۔
امریکی نائب صدر کے طیارے کاروایتی راستے سے ہٹ کر سفر


















