ایران کا نیک نیتی پر مبنی پاکستانی سفارتی کوششوں کا اعتراف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ایران نے پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ستائش کرتے ہوئے کہا جنگ کے خاتمے کےلئے پاکستان نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کی میزبانی کر رہا ہے، جنگ نہ صرف ایرانی قوم و تہذیب کےخلاف کھلا جرم بلکہ خطے اور دنیا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ،دیکھنا باقی ہے آیا امریکہ میزبان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں۔