سٹرٹیجک دفاعی معاہدہ،پاکستانی فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا


ریاض:(مشرق نیوز)سٹرٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فضائیہ کا دستہ شاہ عبدالعزیز ائیر بیس پہنچ گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاکستانی فوجی دستہ مشترکہ سٹرٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت پہنچا،لڑاکا ومعاون طیارے شامل ہیں،مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ عسکری ہم آہنگی مضبوط ، عملی تیاری کا معیار بلند اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں تعاون فراہم کرنا ہے۔

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی ایکس پر سعودی وزارت دفاع کا بیان ری ٹوئٹ کیا اور اردو میں ترجمے کےساتھ بتایا وزارت دفاع کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا فوجی دستہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانےوالے مشترکہ سٹرٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی علاقے میں کنگ عبدالعزیز ائیربیس پہنچا۔