اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قلیل مدت میں پہلی جدید ترین نیشنل فرانزک ایجنسی مکمل فعال ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل فرانزک ایجنسی میں قائم ریسرچ اینڈ انوویشن لیب، ڈیجیٹل فرانزک لیب، نارکوٹکس لیب، فنٹیک لیب اور کوایشچن ایبل ڈاکومنٹ لیب کا دورہ کرکے ڈی این اے، فائر آرمز، سیرولوجی ،ایکسپلوسیو رومز کا معائنہ کیا ،قلیل مدت میں ایجنسی کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے پر پوری ٹیم کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا نیشنل فرانزک ایجنسی کا قیام موجودہ دور کا انتہائی اہم تقاضا ،ادارے کے قیام سے نیشنل سکیورٹی معاملات ، جرائم کی سرکوبی میں معاونت ملے گی،نیشنل فرانزک ایجنسی تمام صوبوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کرے گی۔
وزیر داخلہ نے خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر ،گلگت بلتستان میں نیشنل فرانزک ایجنسی کے ذیلی دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاادارہ اب پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی سروسز و تجزئیے فراہم کرےگا، ایجنسی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کی بھر پور طریقے سے تشہیر کی جائے تاکہ تمام ادارے مستفید ہو سکیں۔
قلیل مدت میں پہلی جدید ترین نیشنل فرانزک ایجنسی مکمل فعال


















