اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سزا معافی کیس میں سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے8اپریل کافیصلہ پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا۔
باپ کو قتل کرنے والے ملزم صفدر کی سزا معافی کیس پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی،مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا موکل 14 سال سے قید میں ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا باپ کو مارنے والے کو 24 سال قید بھی کم ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا قصاص یا دیت کے تحت معافی ممکن ہے مگر ایسے کیسز کا کوئی حل نکالنا ہوگا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کیس میں فیصلہ دےکر کوئی راستہ نکالنا ہوگا اوراس طرح کے کیسز کے حل کیلئے کوئی اہم فیصلہ دینا چاہیے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مزید کہا والد کو مارنے والے کو کم از کم کلین چٹ تو نہیں ملنی چاہیے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا 8 اپریل کو ایسا فیصلہ دیں گے پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا۔
سزامعافی کیس،8اپریل کا فیصلہ پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا،سپریم کورٹ


















