ٹین ایجرز کیلئے انفرادی بینک اکاﺅنٹس ،ڈیجیٹل والیٹس کھولنے کی سہولت متعارف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ٹین ایجرز کیلئے انفرادی بینک اکاﺅنٹس ،ڈیجیٹل والیٹس کھولنے کی سہولت متعارف ،13سے 18سال کے افراد کو خود مختار مالی رسائی حاصل ہو گی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ مالی عادات کو فروغ دینا ہے، فریم ورک کے تحت محفوظ و ریگولیٹڈ مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔