اسلام آباد:(بیورورپورٹ)”عید کا چاند دیکھنے کیلئے الٹی مشین“، عدالت میں دلچسپ ریمارکس سامنے آئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کرنے کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس نے دریافت کیا کیا نوٹس سے پریشانی تو نہیں ہوئی، عبد اللہ شفیق نے نفی میں جواب دیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا چاند دیکھنے والی مشین الٹی لگی تھی،میرے پاس ویڈیو موبائل میں محفوظ ہے،جمعے کی عید تھی مگر رویت ہلال کمیٹی نے ہفتے کو کرائی،چیف جسٹس نے استفسار کیا مشین الٹی ہونے سے کوئی نقصان ہوا؟،بعد ازاں عدالت نے کیس نمٹا دیا۔
”عید کا چاند دیکھنے کیلئے الٹی مشین“، عدالت میں دلچسپ ریمارکس


















