لاہور:(وقائع نگار،اپنے رپورٹر سے،اپنے نمائندے سے)لاہور میں موسلادھار بارش،ژالہ باری،موسم خوشگوار ہوگیا۔
تیز ہواﺅں کےساتھ بادل خوب برسے،شدید ژالہ باری سے سڑکیں سفید ،ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا،شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
مختلف سرکلرز میں 170 فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقے کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہے، چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کی خصوصی ہدایات پر بارش کے با وجود متاثرہ فیڈرز کی بحالی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ رہیں اور بجلی کی بلا تعطل بحالی کیلئے ڈویژن بھر میں ذمہ داریاں کو با احسن خوبی سر انجام دیا۔
ادھر ایم ڈی واسا غفران احمد نے نشیبی علاقوں کے دورے کیے ،نکاسی آب آپریشن کا معائنہ کیا،ایم ڈی کی ہدایت پر واسا ٹیمیں متحرک رہیں۔
لاہور میں موسلادھار بارش،ژالہ باری،موسم خوشگوار ،بجلی گھنٹوں غائب


















