اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان پٹرولیم مصنوعات ، سولرسسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لائے،آئی ایم ایف نے نئی فہرست تھماتے ہوئے اگلے مالی سال ٹیکس ہدف میں 1600 ارب سے زائد اضافے کی تجویز دے دی۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا نئے گھروں پر چھوٹ ختم،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پراثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس عائدنئے بجٹ میں ٹیکس ہدف 15 ہزار 600 ارب سے زائد رکھا جائے۔
حکام ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی میں کمی 600 ارب سے بڑھنے کا خدشہ ہے،مارچ میں اب تک 865 ارب سے زائد کی وصولی،ہدف 1367 ارب ہے،جنگ کے باعث درآمدات متاثر،مہنگے تیل سےکاروباری سرگرمیوں میں کمی وجہ قرار دیا گیا،ایف بی آر سپر ٹیکس اورسرچارج کی وصولی سے خسارہ پورا ہونے کیلئے پرامید ہے، وزارت خزانہ نے کہا نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے مزید بات چیت ہوگی۔
پاکستان پٹرولیم مصنوعات ، سولرسسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لائے،آئی ایم ایف


















