لاہور:(وقائع نگار) قومی ائیر لائن نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں،قبل از حج آپریشن 18 اپریل سے شروع ہو کر 21 مئی تک جاری رہے گا، 60 ہزار سے زائد عازمین کو 202 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں مدینہ اور جدہ کےلئے پروازیں آپریٹ کرے گی،رواں سال 49 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم ،11 ہزار پرائیوٹ حج سکیم کے تحت سفر کریں گے،پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں چلائے گی،بعد از حج آپریشن 30 مئی سے شروع ہو کر 30 جون تک جاری رہے گا، حج آپریشن کےلئے بوئنگ 777 ، ائیربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
قبل از حج آپریشن کا18 اپریل سے آغاز،پی آئی اے نے تیاریاں مکمل کر لیں


















