اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم کو ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا فون،شہبازشریف کی ایک بار پھر کویت پر حملوں کی شدید مذمت ،مشکل حالات میں مکمل اظہار یکجہتی ، حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے فون کیا،علاقائی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کویت پر ہونےوالے حملوں کی مذمت کا اعادہ اور مشکل حالات میں کویت کے عوام کےساتھ مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ،تعزیت کیا۔
شہبازشریف نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلئے مخلصانہ سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایاپاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے تعمیری کردار جاری رکھے گا،کویتی ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا حامی ،کویتی قیادت کے نام اظہار یکجہتی خط پر اظہار تشکر کرتا ہوں ،حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کرونگا۔
دریں اثنااسحاق ڈار نے چینی ،مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا،خطے کی بدلتی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ سے گفتگو میں مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زو دیتے ہوئے کہاتمام تنازعات کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،گفتگو کے دوران اتفاق کیا گیا جنگ بندی، امن مذاکرات کی بحالی، غیر جنگجو افراد (شہریوں )کے تحفظ، بحری گزرگاہوں کی سلامتی اور اقوامِ متحدہ چارٹر کی مکمل پاسداری کےلئے تمام کوششوں کی حمایت کی جائے گی، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی نے امن و خوشحالی کیلئے جاری تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ،رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
کویت کے ولی عہد کا فون،وزیراعظم کا مکمل اظہار یکجہتی،حمایت کی یقین دہانی


















