کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے40سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا۔
پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا افغان بھائیوں سے اپیل ہے قتل و غارت بند کریں، کسی کو بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی،سب سے پہلے پاکستان ہے،صوبے کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
میرسرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان کے غیور عوام امن و ترقی چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کے شکوک و شبہات کے برعکس صوبے کے کونے کونے میں جا کر تعلیم، صحت اور امن کےلئے کام کریں گے۔
40سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا،سرفرازبگٹی


















