مریم نوازنے انمول پنکی نیٹ ورک کی رپورٹ طلب کر لی


لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک پر اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی،پنکی کے شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو طلب کر لیا گیا،، سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے پوچھ گچھ کرے گی،لاہور میں درج مقدمے میں طلبی کرا کے ملزمہ کو لاہور بھی لایا جائے گا۔