لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ”معرکہ حق“کی مناسبت سے 8، 9اور 10مئی کو صوبے بھر میں بھرپور تقریبات منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے پاک فوج نے معرکہ حق کے دوران چند گھنٹوں کے اندر اپنے سے 3 گنا بڑی فوج کو گھٹنوں پر آنے پر مجبور کیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا پوری دنیا کےلئے سٹڈی کیس ہے جنگیں صرف ساز و سامان نہیں بلکہ جذبے اور جنون سے جیتی جاتی ہیں، شہدائے پاک فوج کو اپنی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہیں،معرکہ حق میں دشمن کی شکست کے دن کو باقاعدہ جشن کی طرح منایا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا8اور 9مئی کی درمیانی شب لبرٹی گول چکر پر شاندار کنسرٹ میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے،قومی ترانے پیش کیے جائیں گے اور پوری دنیا کو دکھایا جائے گا پاکستانی قوم اپنے غازیوں ،شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی،10مئی کو بڑی مرکزی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود شرکت کریں گی،پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔
پاک فوج نے چند گھنٹوں میں3گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی،عظمیٰ بخاری



















