ڈھاکہ:(مشرق نیوز)میرپور ٹیسٹ کا پہلا روز بنگلہ دیش کے نام،4 وکٹوں پر 301 رنز بنا لیے۔
میرپور ڈھاکہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتدائی 2 وکٹیں 31 رنز پر گر گئیں،محمود الحسن جوئے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم مومن الحق نے کپتان نجم الحسن شنتو کے ساتھ تیسری وکٹ پر 170 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
نجم الحسن شنتو 101 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو مومن الحق (91)نے مشفق الرحیم کے ہمراہ چوتھی وکٹ پر 75 رنز کی مزید شراکت بنائی۔
کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنالیے،پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین آفریدی، عباس اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کینسر سے بچاو کی ویکسین تیار، جلد آزمائش کی جائے گی، ماہرین
وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کیلئے روزگار کا بڑا منصوبہ، وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاونس شامل
لودھراں میں گٹر صاف کرتے ہوئے 2 مزدور جاں بحق
دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے: ماہرہ خان
خراب پرفارمنس، کرکٹ بورڈ کی بڑے آپریشن کی تیاری
ریاست کشمیری عوام کو آزادی رائے استعمال کرنے کا موقع دیگی: خواجہ آصف
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا مالیاتی معاہدے پر اتفاق
تنخواہ دار طبقے ٹیکس سلیب 6 سے بڑھا کر 8 کرنے کی تجویز
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر غور
ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ، سینٹ کام کی جوابی کارروائی


















