مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین ہے،پاکستان


نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے مسئلہ فلسطین کومشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قراردےدیا۔

اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کیا جائے، مغربی کنارے میں آباد کاروں کا تشدد اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع تشویشناک ہے۔

عاصم افتخار نے کہااسرائیل کے امتیازی اقدامات نسلی امتیاز پر مبنی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں،مسجد اقصیٰ میں جاری در اندازیوں اور مقدس مقامات کی پامالی فوری بند،شام کی خود مختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جائے۔