اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر،کورٹ رپورٹر)ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود پٹرول ،ڈیزل مہنگا کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ اضافے سے بڑھیں،ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای 30.21،ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن 37.75روپے لٹر ہوگیا،پٹرول پر لیوی ٹیکس26.77روپے بڑھا،ایک ہفتے کے دوران پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 3.14،ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت3.44روپے لٹر کم ہوئی۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے پر قیمتیں بڑھانا پڑیں جس قدر ممکن ہوا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا،وفاقی سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو ریلیف پیکیج دیا، دعاگو ہیں جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
دریں اثناحکومت نے لائٹ آئل،جیٹ فیول،مٹی کاتیل سستا کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ آئل28.81،جیٹ فیول74.07،مٹی کے تیل کی قیمت میں63.60روپے لٹر کمی کی گئی۔
ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود پٹرول،ڈیزل مہنگا کیا گیا


















