لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے اچھرہ میں میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،3 کمسن بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا،نعشیں بر آمد ،پولیس نے متضاد بیان پر والدین اور چچا کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق 15پر اطلاع ملی 2 بچیوں اور بچے کی لاشیں ملی ہیں، بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا،ریسکیو 1122کے مطابق اچھرہ کے علاقہ شاہ جمال ماشااللہ پلازہ سے 3بچوں کے گلا کاٹنے کی کال موصول ہوئی ، کالر کے مطابق پلازہ میں3 بچوں کی لاشیں پڑی ہیں، تینوں بچوں کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا، 5سالہ مومنہ بتول، 4سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کی نعشیں پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دیں، بچوں کے والدین نے ابتدائی بیان دیا گھر کو باہر سے تالا لگا کر میڈیکل سٹور پر ادویات لینے کےلئے گئے تھے، جب واپس گھر آئے تو بچوں کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں اوربچوں کو مردہ حالت میں پایا، ایس ایس پی توقیر نعیم نے کہا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، واقعہ کی مختلف پہلوﺅں سے تحقیقات جاری ہیں ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا،آئی جی پنجاب راﺅ عبدالکریم نے اچھرہ میں تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ملزم کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دےدی ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے، حقائق سامنے لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ،سی سی ٹی و کیمروں کو قبضہ میں لے لیا گیاہے، ٹریسنگ جاری ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے متضاد بیانات پر بچوں کے والد رمضان ،والدہ ردا اور چچا کو حراست میں لے لیا،رمضان اور ردا کی9 سال قبل شادی ہوئی،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اچھرہ میں 3 معصوم بچوں کے قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقے کی فوری رپورٹ طلب کرلی،مریم نواز نے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا بچوں کے سفاکانہ قتل کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے ، معصوم بچوں کے قتل کے ذمہ دار قانونی کارروائی اور کڑی سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔
لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، گھر سے 3بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد، والدین، چچا گرفتار


















