اسلا م آباد ،لندن (بیورو رپورٹ+ مشرق نیوز) پاکستان نے ایل این جی کی سپاٹ خریداری کا فیصلہ کر لیا،ذرائع پی ایل این جی کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے 3 ایل این جی کارگوز کیلئے بڈز طلب کرلیں، بڈز 24 اپریل تک طلب کی گئی ہیں، ایل این جی کارگوز کیلئے بڈز 24 اپریل کو ہی اوپن کی جائیں گی،ادھر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر 2023 کے بعد پہلی بار مائع قدرتی گیس کے کارگو کےلئے ٹینڈر جاری کر دیا ،برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی نے بین الاقوامی سپلائرز سے تقریباً 140,000 مکعب میٹر کے3 ایل این جی کارگو کےلئے بولیاں طلب کی ہیں، ترسیل 27 سے 30 اپریل، یکم سے 7 مئی اور 8 سے 14 مئی کے درمیان بن قاسم بندرگاہ کراچی میں متوقع ہے، ٹینڈر آج بند ہوگا،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق ٹینڈر کا مقصد بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور مہنگے ڈیزل اور فرنس آئل پر انحصار کم کرنا ہے، حکومت کو یقین نہیں قطر سے مزید کارگو کب موصول ہوں گے، آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی (سوکار) کے مطابق وہ اسلام آباد کی درخواست پر فوری طور پر ایل این جی فراہم کرنے کےلئے تیار ہے، 2025 میں سوکار ٹریڈنگ اور پاکستان ایل این جی کے درمیان فریم ورک معاہدہ بھی ہوا تھا جس کے تحت تیز تر طریقہ کار کے ذریعے خریداری ممکن ہے۔
پاکستان کا ایل این جی کی سپاٹ خریداری کا فیصلہ، عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب


















