لاہور(سپورٹس رپورٹر)حیدرآبادکنگز مین کو شکست،پاکستان سپر لیگ 11کا افتتاحی میچ لاہور قلندر ز نے جیت لیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور20 اوورز میں 6 وکٹ پر 199 رنز سکور کیے،اوپنر فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 ر نز کی اننگز کھیلی،حسیب خان 40 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم130رنز پر ڈھیر ہوگئی،لاہور قلندرز نے میچ 69رنز سے اپنے نام کیا،عبید شاہ،سکندر رضا اور حارث رﺅف نے2،2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
حیدرآبادکنگز مین ڈھیر،پاکستان سپر لیگ 11کاافتتاحی میچ لاہور قلندر ز نے جیت لیا


















