لاہور:( سپورٹس رپورٹر)کفایت شعاری پالیسی،PSLبغیر تماشائیوں کے لاہور،کراچی تک محدود،افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاعالمی توانائی و تیل بحران کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز بغیر تماشائی ہوں گے تاہم ایونٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا،پی ایس ایل انٹرنیشنل برانڈ ،وزیراعظم ،سکیورٹی اداروں سے مشاورت ہوئی،خطے کی صورتحال بہترہونے تک شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ،ادارے الرٹ ،اپنی ایجنسیز پر پورا یقین ہے،کئی چیزوں کو ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔
محسن نقوی نے کہا پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ صرف2شہروں لاہور،کراچی تک محدود کردیا،فیصل آباد،پشاورکے شائقین سے میچزکی میزبانی واپس لینے پرمعذرت چاہتا ہوں، ٹکٹ خریدنے والوں کوپیسے واپس کیے جائیں گے،پی ایس ایل کے دوران حالات نارمل ہو گئے تو شائقین کو گراﺅنڈ میں آنے کی اجازت ہوگی،وسائل کو آمدورفت محدود کر کے بچانا ہے، نیا شیڈول دیں گے ،ٹیموں کی کم سے کم موومنٹ ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا فرنچائزز کو نقصان سے بچانے کےلئے گیٹ منی پی سی بی دے گا،غیرملکی کھلاڑی پہنچنا شروع ہوگئے،لیگ چھوڑنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کررہے ہیں،نہیں معلوم موجودہ جنگ کب تک رہے گی، حکومت اگر سبسڈی نہ دیتی تو ڈیزل 500 سے اوپر چلا جاتا۔
PSLبغیر تماشائیوں کے لاہور،کراچی تک محدود،افتتاحی تقریب منسوخ


















