پاکستان کو شکست،بنگلہ دیش نے 11سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

میر پور:(مشرق نیوز)پاکستان کو شکست،بنگلہ دیش نے 11سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی۔

میرپور میں کھیلے گئے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے،تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کی جانب سے حارث روف 3 ،شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کوکھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی ،سلمان آغا کی شاندار سنچری کسی کام نہ آئی،پوری ٹیم آخری گیند پر 279 رنز پرہمت ہار گئی،بنگلہ دیش نے میچ 11رنز سے جیت کر 11سال بعد پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی سمیٹی۔