اچکزئی،سہیل آفریدی ملاقات ، قومی مسائل کے حل کےلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر اور حسین احمد یوسفزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے،ترجمان کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج، قانونی دستاویزات تک رسائی میں رکاوٹوں اور انصاف کے حصول سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی،آئندہ بجٹ، NFC ایوارڈ، صوبائی حقوق، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مبینہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات بھی زیر بحث آئے،ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا قومی مسائل کے حل کےلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائےگی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔