جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا

کراچی(بیورورپورٹ)جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا۔

ائیر لائن کرایوں میں فیول سرچارج کی مد میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ ،جٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لٹر تک جاپہنچا،فیول قیمتوں میں اضافے کا بوجھ مسافروں پر منتقل ہونے لگا ، ایندھن مہنگا ہونے کے باعث ٹکٹس بھی اسی تناسب سے مہنگے کیے جا رہے ہیں، ائیرلائنز نے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافے کا عندیہ دےدیا۔