دشمن سن لے!ہر پاکستانی کے خون کابدلہ لیں گے،فیلڈ مارشل

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے معرکہ حق صرف 2 ممالک کے درمیان جنگ نہ تھی بلکہ یہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا ،دشمن کو عبرت ناک شکست دی گئی،شکست خوردہ بھارت نے امریکہ کی سیاسی قیادت کے ذریعے ثالثی کی پیشکش کوپاکستان نے خطے کے وسیع تر امن کی خاطر قبول کیا،جب بھارتی میزائل گرے تو عوام کا جم غفیر ملک کے دفاع کےلئے امڈ آیا،عوام اور قومی قیادت کا پیغام ہے ملکی خودمختاری، سرحدی سالمیت، قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

سید عاصم منیر نے کہا جنگ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی قیمت دشمن آنے والے وقتوں تک چکاتا رہے گا،ہندوستان کا خواب ہے وہ پاکستان کو تنہائی کا نشانہ بناکر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، بھارت کا یہ خواب پاکستان کبھی پورا نہیں ہونے دےگا،پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے، دشمن جان لے آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطرناک، دور رس اور تکلیف دہ ہونگے،عصرحاضر اور مستقبل کی جنگیں ملٹی ڈومین آپریشنز پر مشتمل ہوں گی، جنگوں میں دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز، سائبر اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال ہوگا،ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے،افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے وہ اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز کامکمل خاتمہ کرے،ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی،پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جی ایچ کیو میں معرکہ حق کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہاپاکستان کے قومی وقار میں اضافہ ہوا ،اعتراف دنیا کر رہی ہے، دوستوں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے، پاکستان اپنی موثر، ذمہ دارانہ اور غیر جانبدار سفارتکاری کے ذریعے تاریخی امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے،سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ سفارتی کامیابیوں کا عظیم سنگ میل ہے،ایک سال قبل بے مثال کامیابی ملی، ہندوستان کا خواب ہے وہ پاکستان کوعسکری جارحیت اورسفارتی تنہائی کانشانہ بنائے اور پاکستان کو تنہائی کا نشانہ بناکر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، دشمن کا خواب قد کاٹھ اور صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے، ہندوستان کا خواب پاکستان کبھی پورا نہیں ہونے دے گا، دشمن بھول چکا تھا افواج پاکستان نہ پہلے طاقت کے غلبے سے مرغوب ہوئے نہ کبھی ہوں گے۔

فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں شہید ہونے والی خواتین اور معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہدا کی قربانی کو امانت، اپنی طاقت کو ذمہ داری سمجھتے ہیں، اپنی کامیابی کو خدائے بزرگ برتر کا احسان سمجھتے ہیں، عوام اور قومی قیادت کا پیغام ہے ملکی خودمختاری، سرحدی سالمیت، قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،بھارت کوجنگ کے نتیجے میں شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا، نقصان کی قیمت دشمن آنے والے وقتوں تک چکاتا رہے گا،فتح میزائلوں اور شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زیادہ عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے، دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطرناک، دور رس اور تکلیف دہ ہوں گے۔

سید عاصم منیر نے کہا پاکستان سے روایتی جنگ کو ناممکن تصور کرتے ہوئے بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا لے رہا ہے، افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کامکمل خاتمہ کرے، پاکستانی عوام، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمت اہلکاروں کوسلام پیش کرتا ہوں، بالخصوص کے پی اور بلوچستان کو سلام پیش کرتا ہوں جو گزشتہ 2 دہائیوں سے ڈٹ کر دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

فیلڈ مارشل نے کہا پاکستان کی کوئی بھی داستان کشمیر کے بنا ادھوری ہے، ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے،پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، سبز ہلالی پرچم امیدکا استعارہ ہے، مسلح افواج منظم اور ہر لمحہ تیار ہیں، پاکستان کل بھی ناقابل تسخیرتھا اور آنے والے وقتوں تک ناقابل تسخیر رہے گا۔