ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال عقیل اشفاق کی ریٹائرمنٹ پر جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ کمشنر آفس کے افسران ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی کی بھی شرکت۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ریٹائرمنٹ پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت ایک سرکاری ملازم کی زندگی کا اہم حصہ ہے جس سے بے شمار یادیں جڑی ہوتی ہیں۔ جن افسران نے اپنے فرائض دیانتداری، امانت اور خدا ترسی سے انجام دئیے ہوں وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی سکون قلب اور انہیں اچھی یادوں سے گزارتے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق کو پھول بھی پیش کئے۔
کمشنر کی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال کیلئے الوداعی تقریب



















