معرکہ حق یادگار و سنہرا باب،بھارت کیلئے بہتر ہے اپنی پراکسیاں بند کرے،عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے معرکہ حق قومی تاریخ کا یادگار و سنہرا باب ،بھارت کیلئے بہتر ہے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیاں بند کرے۔

عظمیٰ بخاری نے کامیاب معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بہادر افواج کے کارنامے دنیا کےلئے سٹڈی کیس اوررہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان ذمہ دار ریاست ،سب سے پہلی ترجیح امن ہے،امن کو کمزوری سمجھنے والے کاحشربھارت جیسا ہوگا۔