بھارت کیلئے بہتر ہے اپنی پراکسیاں بند کرے:عظمیٰ بخاری

لاہور:( ) وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے بھارت کیلئے بہتر ہے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیاں بند کرے۔

عظمیٰ بخاری نے کامیاب معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا معرکہ حق قومی تاریخ کا یادگار اور سنہرا باپ بن چکا ۔

بہادر افواج نے وہ کارنامہ سرانجام دیے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے دنیا کی افواج کے لیے سٹڈی کیس بن چکے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پاکستان پرامن اور ذمہ دار ریاست ، سب سے پہلی ترجیح امن ہے جو امن کو کمزوری سمجھے گا اس کا حشر بھارت جیسا ہوگا۔