متعدد اہم آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان سے غائب

سڈنی (مشرق نیوز) آئی پی ایل کے باعث آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کے مطابق آئی پی ایل پلے آف میں کوالیفائی کرنےوالے کھلاڑیوں کی شرکت ممکن نہیں،آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان پیٹ کمنز بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کے مطابق ٹریوس ہیڈ، مچل سٹارک اورجوش ہیزل ووڈ کا بھی دورے میں شرکت نہ کرنےکا امکان ہے۔ مچل مارش یا جوش انگلس کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی جاسکتی ہے۔

مارنس لبوشین، ایڈم زمپا اور الیکس کیری ون ڈے سکواڈ میں شمولیت کے امیدوار ہیں۔ واضح رہے مارنس لبوشین اور ایڈم زمپا نے حال ہی میں پاکستان سپرلیگ میں حصہ لیا، فاسٹ بولرز آئندہ مصروف ٹیسٹ شیڈولڈکی وجہ سے شامل نہیں کئے جائیں گے، انجری سے نجات پانے والے نیتھن ایلس اورمیتھیو رنشا بھی دورے میں شامل ہوسکتے ہیں۔

آئی پی ایل کے لیگ میچزکا اختتام 24 مئی کوہے، پلے آف 26 سے 31 مئی تک کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلوی ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی اور پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو شیڈول ہے۔

بعدازاں آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان سے بنگلہ دیش جانا ہے، بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز 9 جون سے شیدولڈ ہے۔