پی آئی اے نے سعودی عرب کےلئے پروازوں پر بڑی رعایت دےدی

لاہور:(کامرس رپورٹر)پی آئی اے نے سعودی عرب کےلئے پروازوں پر زبردست رعایت دےدی،دمام اور ریاض کےلئے سفر پر 40 فیصد تک ڈسکاونٹ آفر کر دیا گیا، سستا و آرام دہ سفر کا موقع ملے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یک طرفہ اور ریٹرن ٹکٹ دونوں پر رعایت دستیاب ہے،سفر کی مدت یکم سے 29 مئی تک ہے، مسافر ابھی آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔