فوجداری معاملات میں پاک اردن باہمی تعاون کا معاہدہ آخری مرحلے میں داخل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فوجداری معاملات میں پاک اردن باہمی تعاون کا معاہدہ آخری مرحلے میں داخل،وزارت داخلہ نے گرین سگنل دےدیا،معاہدے کے تحت دونوں ممالک دہشتگردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ سمیت مختلف جرائم کےخلاف ایک دوسرے سے قانونی تعاون کریں گے۔

صوبوں ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مسودے پر کوئی اعتراض نہیں کیا،وزارت خارجہ کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا، معاہدے پر عملدرآمد سے مختلف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔