ثنا جاوید نے دھوکہ دیا ، سابق شوہر عمیر جیسوال کی تصدیق

لاہور (مشرق نیوز) عمیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔ عمر جیسوال نے سال 2020 میں کورونا لاک ڈاون کے دوران اداکارہ ثنا جاوید سے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی جس کے بعد یہ جوڑا کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آیا۔

تاہم دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال تک خاموشی کے بعد جنوری 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔ حالانکہ بظاہر وہ اس وقت بھی اپنے اپنے شریک حیات کے ساتھ شادی شدہ تھے۔

اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں پر بے وفائی کے الزامات لگائے گئے جن کی حال ہی میں عمیر جیسوال نے خود سوشل میڈیا پر بالواسطہ تصدیق کر دی۔عمیر جسوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بے وفائی کرنے والے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز اقتباس شیئر کیا جس میں لکھا کہ معذرت، اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکہ کرتے ہیں تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور 2026 میں ہمیں اسی روئیے کو معمول بنانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق عمیر جیسوال خود بھی ایک رشتے میں دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں۔مداح بھی ان کی پوسٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ صارفین کے مطابق بے وفائی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے کیونکہ یہ ناقابل قبول عمل ہے اور لوگوں کو درست مو¿قف اختیار کرتے ہوئے ایسے افراد سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔