لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار ساحر لودھی نے کہا ہے کبھی نہیں لگا میری شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے۔
ٹی وی پروگرام میں دعا ملک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہیں آپ نے کوئی سرجری تو نہیں کرالی ،ساحر نے ہنستے ہوئے انکار کردیا۔
ساحر لودھی نے کہا مجھے شخصیت کے مسائل کا کبھی سامنا نہیں رہا لیکن اگر کسی دوسرے کو ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا،میں شاہ رخ خان نہیں ہوں،کبھی محسوس نہیں ہوا میری شاہ رخ سے شکل ملتی ہے۔
کبھی نہیں لگا میری شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے، ساحر لودھی


















