واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے ایک بار پھر افغانستان کو عالمی دہشتگردی کے خطرات کا سب سے بڑا مرکز قرار دےدیا ۔
سالانہ انسداد دہشتگردی رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کو پاکستان نے گرفتار کر کے حوالے کیا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا،القاعدہ ،داعش خراسان امریکہ و عالمی سلامتی کےلئے بدستور سنگین خطرہ ہے۔
امریکہ نے کہادہشتگرد گروہوں کے خاتمے کےلئے نہ صرف کارروائیاں تیز کی جائیں گی بلکہ شراکت دار ممالک کی معاونت میں بھی اضافہ کیا جائے گا،خطے میں شدت پسند تنظیموںکی سرگرمیوں سے عالمی سکیورٹی کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔
افغانستان بدستور دہشتگردی کا سب سے بڑا مرکز ،کارروائیاں تیز کریں گے،امریکہ



















