بنوں ،شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2نئے کیسز کی تصدیق

پشاور:(بیورورپورٹ)بنوں اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2نئے کیسز کی تصدیق ،رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد3ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں ماہ ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔